جوہانسبرگ 14 اکتوبر (رائٹر) جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے عدالت سے
مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے دولتمند دوستوں کی مبینہ سیاسی مداخلت کے بارے
میں بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقاتی رپورٹ عوامی طور پر پیش نہ کرے۔ یہ اطلاع ان
کے ترجمان نے دی ہے ۔ سرکاری وکیل شی مڈونسیلا ہندستانی نژاد گپتا خاندان کے بارے میں اپنی
تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے والے تھے جن کے بارے میں الزام ہے کہ انہوں نے صدر
زوما کی دوستی کا فائدہ اٹھا کر کابینہ کی تقرریوں کو اثرانداز کیا ہے